Loading
نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کا جشن آزادی کے حوالے سے نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز ہوگیا۔ برابری پاکستان پارٹی کے سربراہ نے ملی نغمہ منفرد انداز سے بنایا جس میں پاکستان میں موجود تمام لوگوں کی وطن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ملی نغمے میں جواد احمد نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی ہدایت کاری دل ویز علی خان نے کی جبکہ موسیقی کو ساجد حسین اور فیصل اقبال نے ترتیب دیا ہے۔ نغمے کا آغاز جرأت، ہمت، قوت، طاقت، جذبہ، محنت ہے جن کی علامت ، ہے ایسا میرا دیس، ہیں ایسے میرے لوگ سے ہوا۔ اس نغمے کی شاعری میں وطن کے پُراسرار بندوں کو عقاب کی طرح جینے اور شیر کی مانند لڑنے جبکہ پاکستانیوں کو وطن سے محبت اور اس کے دفاع سمیت اتحاد کے ساتھ رہنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل