Tuesday, August 12, 2025
 

بلاوّل کے سچ پر متھن چکرورتی تلملا اُٹھے؛ پاکستان کیخلاف زہریلی زبان استعمال کرنے لگے

 



بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر متھن چکرورتی نے کہا کہ میں بول رہا ہوں ناں ، سونامی آجائے گی اور سب بہا لے جائے گی۔ متھن چکرورتی نے کہا کہ معافی چاہتا ہوں، پاکستان کے عوام کے ساتھ ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ بات میں نے صرف ان (پاکستانی قیادت) کے لیے کہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ امن پسند ہیں، جنگ نہیں چاہتے۔ مسئلہ صرف اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر سے ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ بلاوّل بھٹو نے بھٹ شاہ پر خطاب میں کہا تھا کہ اگر بھارت سندھ دریا پر حملے کے بارے میں سوچیں گے بھی تو پھر پاکستان کے ہر صوبے کے عوام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ پر حملہ تہذیب اور ثقافت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ میں نے مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج مودی بے نقاب ہوگیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل