Monday, September 15, 2025
 

ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور

 



ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی  بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔ پیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کا بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا ردعمل مکمل طور پر فطری تھا، کیونکہ کھیل میں احترام اور ایمانداری ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل