Monday, September 15, 2025
 

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر

 



انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔ ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل