Loading
اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ مداح سمیت کئی لوگ انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان سے کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ ان کے چہرہ کرینہ کپور سے ملتا ہے یہاں تک کہ شوبز میں آنے سے پہلے کئی لوگ ان سے یہ بات کہہ چکے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں چھ ایسے افراد ہوتے ہیں جن کے چہرے ایک جیسے ہوتے ہیں، اور وہ خود کو کرینہ کی ہم شکل سمجھتی ہیں۔ یاد رہے کہ سارہ عمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے کیا تھا جس کے بعد وہ کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ سارہ پروگرام ’دیسی کڑیان‘ کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں تاہم وہ 2014 میں شادی کے بعد اسکرین سے دور ہو گئی تھیں۔ اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل