Tuesday, September 23, 2025
 

کھیلنے کی ہامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار کیوں؟ سابق بھارتی کپتان کی شدید تنقید

 



ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب سے بھی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میچ کھیلنے کی حامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں پاکستان کے خلاف ریفری اور امپائر کی جانب سے کئی متنازع فیصلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ جس میں سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا غلط کیچ آؤٹ دیا جانا بھی شامل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل