Tuesday, September 23, 2025
 

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب

 



انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کو 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،  مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ پراسکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے علیمہ خان کو 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کرلیا، 29 ستمبر کو ملزمہ علیمہ خان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد ہیں، علیمہ خان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اکسایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل