Loading
سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے سبب عارضی طور پر گراؤنڈ سیرین ائیر کے طیارے کی مرمت مکمل ہوگئی۔ طیارے کے ونگ پر پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز آپریشن سے باہر ہوگیا تھا، پرواز کی جدہ سے پاکستان روانگی کے لیے گاکا(سعودی ایوی ایشن اتھارٹی)اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کو درخواست کردی گئی۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کے لیے دیگر ائیرلائنوں کے متبادل جہازوں پر انتظامات کرلیے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے۔ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے، سیرین ائیر کے معطل ہونے والے ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ائیرآپریٹر سرٹیفکیٹ کو زیرو طیارے کے جواز پر معطل کیا گیا، سیرین ائیر انتظامیہ نے کہا کہ ایک جہاز سسٹم میں آنے کے بعد سرٹیفکیٹ دوبارہ بحال ہوجائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل