Wednesday, October 15, 2025
 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 1-1 سے برابر

 



اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے 1،1 پوائنٹ حاصل کرلیا۔ گروپ کے چار میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دوہوگئی۔قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابر رہا تھا۔کویت میں منگل کی شب کھیلے جانے والے اپنے اوے میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل راونڈ میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچزجیتنا ضروری ہوگے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث  کویت میں ہونے والا میچ اہمیت اختیارکرگیا تھا،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھرپورانتظامات  کیے تھے۔ گرما گرم ماحول میں ہونے والے میچ میں کھیل کے 5 ویں منٹ ہی میں محبوب حنفی نے گول کرکے افغانستان کو برتری دلوادی۔جارحانہ کھیل کی حکمت عملی اپنانے والی قومی فٹبال ٹیم کے اعتزاز حسین نے پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں گول داغ کرمقابلہ 1-1 کردیا۔ دوسرے ہاف میں  کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ برابررہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔ قبل ازیں اسلام آباد میں گزشتہ جمعرات کومنعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابررہا تھا۔ اس سے پہلے شام نے پاکستان کو دو اورمیانمار نے ایک گول سے شکست دی تھی۔پاکستان  اب اپنے اوے میچزمیں شام اور میانمارسے مقابلہ کرے گا۔پاکستان اور افغانستان اب تک فٹبال میں 8 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آچکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل