Wednesday, October 29, 2025
 

پی ایس ایل کی ایچ بی ایل کیساتھ ٹائٹل اسپانسر کے معاہدے کی تجدید

 



حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتھ بطور ٹائٹل اسپانسر معاہدے کی تجدید کرلی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور حبیب بینک کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسرز علی حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی حبیب نے بتایا کہ پی ایس ایل کی ویلیو میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ معاہدے میں تجدید کا فیصلہ سوچ و بچار کے بعد کیا ہے۔ علی حبیب نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن گیا ہے، اس لیگ کی وجہ سے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانے میں مدد ملی بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی مواقع ملے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل