 
            Loading
 
         
                
			
				محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سروس رات 12 بجے سے اگلے دن رات 12 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی ممکنہ تشویش یا بدامنی کو روکنا ہے۔
			
            
         
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل