Monday, January 05, 2026
 

سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے لئے وزیراعلی مریم نواز کا قابل تحسین اقدام 

 



سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف  نے   نیا ماڈل متعارف کرا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ  میں متحرک ہے اور  وزیراعلی کو روانہ رپورٹ پیش  کرتی ہے۔ مانیٹرنگ کے لئے ڈیش بورڈ بھی فنکشنل ہے، وزیراعلی مریم نوازپنجاب بھر میں سرکاری اداروں کی خود لائیو مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ایم انسپکشن ٹیموں کی ہسپتالوں میں چیکنگ جاری ہے۔   مریضوں کو مفت ادویات او رسہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کی فوری نشاندہی کی گئی، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ او رایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیموں اور معاون خصوصی شعیب مرزا کے ہسپتالوں کے اچانک دورے کیے اور عوامی شکایت پر متعدد ایم ایس اور پرنسپل کو تبدیل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل