Monday, January 05, 2026
 

جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چوہدری کی بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے آئے ہیں۔ سلمان حسیب چوہدری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کا استقبال سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کیا اور اس موقع پر اسد قیصر اور جنید اکبر نے لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو اس دورے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ مقامی قیادت کو بلایا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی 9، 10 اور 11 دسمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے دورے کا مقصد تحریک چلانے کے لیے مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل