Monday, January 05, 2026
 

بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

 



بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اعلان کردہ ٹیم اسکوارڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم عالمی سطح پر مضبوط کارکردگی دکھا سکے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا سال مایوس کن رہا، جہاں انہوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 378 رنز بنائے۔ اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر ٹاسکن احمد کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم انتظامیہ نے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں خاص طور پر تیز باؤلرز پر انحصار کیا ہے تاکہ بھارتی اور سری لنکن کنڈیشنز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ بنگلہ دیش اسکواڈ: لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نورالحسن سوجن، مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ساقب، تسکین احمد، سیف الدین، شوریف الاسلام

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل