Loading
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں بابر اعظم کو شامل کرنے کی وجہ بتادی۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ بگ بیش لیگ میں ریکارڈ مثالی نہیں رہا، مگر انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
سلمان علی آغا نے بتایا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ ہمیں سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، جبکہ دیگر ٹیموں کو سفر کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ کچھ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ ورلڈکپ چیلنجنگ ثابت ہوگا۔
سلمان آغا نے کہا کہ سری لنکا میں ہائی اسکورنگ میچز کا امکان کم ہے، اس لیے ہمیں ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل