Tuesday, January 27, 2026
 

خیبر پختونخوا میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’آفریدی 1‘ سب سے مہنگی فروخت

 



خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں کروڑوں روپے میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک ’آفریدی 1‘ کو سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا ہے، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدلی۔ نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں دوسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ پر لگائی گئی جسے  ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔  804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل