Loading
بھارت میں مہلک نیپاہ وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کامیاب انعقاد پر تشویش بڑھ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے لیکن مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کم از کم 5 کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد میں طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ 5 افراد میں کولکتہ کی دو نرسیں شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپاہ وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے ‘Priority Pathogen’ قرار دیا گیا تھا۔
نِپاہ وائرس کو عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے ایک ہائی رسک پیتھوجن قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس عام طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں (زیادہ تر پھلوں کے ذریعے) منتقل ہوتا ہے۔ اس وائرس کے لیے فی الحال کوئی ویکسین یا مخصوص علاج دستیاب نہیں۔
یہ وبائی صورتحال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دنیا بھر سے بین الاقوامی ٹیمیں اور شائقین ورلڈ کپ کے لیے بھارت پہنچ رہے ہیں جس سے ایونٹ کے تحفظ اور امن و امان کے حوالے سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل