Saturday, January 31, 2026
 

چوری کا مال ہے؛ ہالی ووڈ اداکارہ ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار پہن کر تقریب میں شریک

 



ہالی وڈ کی معروف اداکارہ مارگوٹ رابی لاس اینجلس میں فلم Wuthering Heights کے ورلڈ پریمیئر میں شریک ہوئیں لیکن ایک بڑے عالمی اور تاریخی تنازع کا شکار ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تقریب کے شرکا کی نظریں مارگوٹ رابی کے گلے میں لٹکے ایک ہار پر تھی جس کی قیمت 8.8 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 73 کروڑ روپے) ہے۔ مارگوٹ رابی بھی اس ہار کی اہیمت اور شرکا کے تجسس سے بخوبی واقف تھیں اس لیے انھوں نے اس ہار کو محبت کی تاریخی یاد سے بھرا ہوا قرار دیا۔ اداکارہ نے یہ تو بتایا کہ اس ہار کا تعلق دنیا عجائب میں سے ایک عجوبہ تاج محل سے بھی ہے لیکن انھوں نے اس کا مالک ایلزبتھ ٹیلر کو قرار دیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس سفید جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا کیونکہ یہ قیمتی ہار ملکہ نور جہاں کا جو ان کے شوہر مغل بادشاہ جہانگیر نے دیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ ہار مغل دور ہے اور اسے برطانیہ نے ہندوستان پر قبضے کے وقت چرایا تھا۔ یہ ہار بھی تاج محل کی طرح 17ویں صدی میں مغل بادشاہ جہانگیر کی اپنی بیوی نور جہاں سے کی محبت کی ایک علامت ہے۔ اپنی بیوی ملکہ نورجہان کو تحفے میں دیئے گئے اس ہار پر فارسی میں نور جہاں کا نام اور "Love is Everlasting" نقش ہے۔ نورجہاں اور جہانگیر کے انتقال کے بعد میں یہ ہار نئے بادشاہ شاہجہاں کو ملا اور انھوں نے اپنی محبوبہ ممتاز محل کو تحفے میں دیدیا۔ بعد ازاں برطانیہ نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو یہ ہار تاجروں کے ذریعے یورپ پہنچا اور 1970 کی دہائی میں کارٹیر نے اسے خریدا۔ کارٹیر دراصل ایک مشہور فرانسیسی کمپنی ہے جودنیا کے قیمتی ترین ہیرے اور زیورات خریدنے، انھیں ڈیزائن کرنے اور بیچنے کا کاروبار کرتی ہے۔ اسی کمپنی نے تاج محل کے اس ہیرے کے ہار کو دوبارہ ڈیزائن کیا اور اس کے ساتھ جیڈ، روبیز اور ہیرے لگائے کر جدید طرز میں ڈھالا لیکن روایتی حسن کو برقرار رکھا۔ اس کمپنی سے یہ ہار 60 اور 70 کی دہائی کے معروف برطانوی اداکار رچرڈ برٹن نے خریدا اور اپنی اہلیہ ایلزبتھ ٹیلر کو تحفے میں دیا۔ جو خود بھی ایک عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ تھیں جو اپنی خوبصورتی، اداکاری اور قیمتی جواہرات کے شوق کے لیے مشہور تھیں۔ اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے پاس نادر و نایاب قیمتی زیورات کا ذخیرہ تھا جس میں تاج محل کا یہ ہیرے کا ہار بھی شامل ہوگیا اور عالمی شہرت حاصل کی۔ ایلزبتھ ٹیلر کی وفات کے بعد اس ہار کو کرِسٹیز کی نیلامی میں پیش کیا گیا جہاں یہ 8.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ تاہم بعد میں اس قیمتی ہار کی نیلامی کی گئی خریداری کو منسوخ کردیا گیا اور ہار دوبارہ ایلزبتھ ٹیلر کی اسٹیٹ میں واپس آگیا تھا۔ اب یہ ہار خصوصی مواقع پر اسٹائل یا فلمی پریمیئرز میں پہنا جاتا ہے جسے حال ہی میں مارگوٹ رابی نے پہنا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل