Saturday, January 31, 2026
 

لاہور کے جناح اسپتال میں گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

 



لاہور میں قائم جناح اسپتال میں گردے کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے رواں سال گردہ کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن مکمل کر لیا۔  ڈیرہ غازی خان کے 23 سالہ مریض عرفان کو اس کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا، اس آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر دونوں تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ کامیاب ٹرانسپلانٹ پر وزیر صحت پنجاب  نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر نوید اقبال اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس، سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ پروگرام، سپیشل انشی ایٹو فار ڈائیلسز پروگرام و دیگر کئی پروگرامز کے تحت ہزاروں مریضوں کی اربوں روپوں کی مفت سرجریز کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل