Loading
پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔
قومی ٹیم پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے آسٹریلیا کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تین بار 100 رنز سے کم پر آؤٹ کیا، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں دوسری مرتبہ کلین سویپ کا کارنامہ بھی انجام دیا۔
میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 207 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں 111 رنز سے شکست آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ کی بدترین ہار ثابت ہوئی۔
بولنگ میں محمد نواز نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
وہ مجموعی طور پر ٹی20 انٹرنیشنل میں فائیو وکٹ ہال کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بھی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز عمر گل کے پاس تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلے اوور میں 25 وکٹیں مکمل کر لیں جو ان کی خطرناک نئی گیند کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان کی نصف سنچریوں کی تعداد 39 ہو گئی، جس سے وہ اس فارمیٹ کے کامیاب ترین بیٹر بن گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل