Monday, February 02, 2026
 

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی نئی قومی مہم کا آغاز آج ہو گا

 



ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ حکام کے مطابق مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی پولیو مہم سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے اخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔   انہوں نے کہا کہ پولیو کے پچھلے سال 31 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کے پی کے ہیں۔   مزید برآں کراچی کے کچھ علاقوں میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بلوچستان سے 14 مہینوں سے کوئی کیس نظر نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل