Thursday, February 12, 2026
 

عمرہ کی آڑ میں شہریوں سے فراڈ کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

 



ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے عمرہ کے نام پرفراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے سرکل انسداد انسانی سمگلنگ گجرات نے عمرہ فراڈ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ عمرہ کی آڑ میں 76 شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزمان گرفتار کیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں بد نام زمانہ ٹریولنگ ایجنسی حاجی ٹریولز کے مالکان محمد جاوید بٹ اور محمد شاہد بٹ گرفتارکیے۔ گرفتار ملزمان جاوید بٹ اور شاہد بٹ روپوش تھے جن کے نام بھی ایف آئی اے نے پی این آئی ایل میں بھی شامل کر رکھے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے 76 شہریوں سے عمرہ کے نام پر 2 سے 3 لاکھ فی آدمی رقم ہتھیائی ہوئی تھی۔گرفتار ملزمان شہریوں کو جعلی رسیدیں اور جعلی ٹکٹس بھی فراہم کرتے تھے۔ ایف آئی اے ڈائریکٹرمحمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ ملزمان کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش تھے جنکو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سادہ لوح عوام کے ساتھ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے نام پر رقم ہتھیانا ناقابل معافی ہے اور انکو کیفر کردار تک پہنچانا ایف آئی کی ذمہ داری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل