Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹرقائم ہونے پر آٹسٹک بچوں اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک سال پہلے یہاں خالی زمین تھی آج اللہ کے فضل و کرم سے پہلا آٹزم اسکول بنا دیکھ کر دل خوشی سرشار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مطابق آٹزم سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ پاکستان ہی نہیں آٹسٹک بچوں کیلئے دنیا بھر میں شاید ایک ہی چھت تلے ایسی سہولتیں میسر نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹرقائم ہونے پر آٹسٹک بچوں اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے آٹسٹک اسکول پراجیکٹ کو اس طرح لیڈ کیا اوردلچسپی لی قابل تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں اسپیشل بچوں کیلئے اسپیشل قسم کی 70بسیں فراہم کررہے ہیں۔ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کیقیام کے کارخیرر میں حصہ لینے والوں کو شاباش دیتی ہوں۔ یہ سفر رکنا نہیں چاہیے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ لوگوں کی مشکلات میں آسانی میرے لئے خوشیوں کا باعث بناتی ہے۔ محمد نوازشریف بھی مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کے قیام پر خوش ہیں۔
محمد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں آٹزم کے علاج کیلئے اتنا بڑا ادارہ بنے پر بہت خوشی ہے۔محمد نوازشریف نے آٹسٹک بچو ں کے والدین کو مبارکباد دی اورحوصلہ بھی دیا کہ ریاست مشکل میں ان کے ساتھ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل