Loading
افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد نبی گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو کہ پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔
یہ شق انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ کے حوالے سے امپائرز سے بحث کی تھی۔
Afghanistan's all-rounder Nabi fined 15% match fee + 1 demerit point for Level 1 ICC breach vs SA in #T20WorldCup.
Questioned umpires on Lungi Ngidi's wristband. Nabi accepted the sanction without a formal hearing.
Check the video ????#T20WorldCup2026 #SAvAFG #SAvsAFG pic.twitter.com/KSfVt2n9mi
— Tushar CricInfo (@cricfan_tushar) February 12, 2026
واضح رہے کہ انتہائی سنسنی خیز میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل