Loading
ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلاسنگ (دانتوں کے درمیان خلال کرنا) 50 سے زائد سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کو اچھی حالت میں رکھنا دراصل ’صحت کا دروازہ‘ ہے۔
یہ عمل سوزش (انفلیمیشن) کو روکنے میں مدد دیتا ہے، جو ذیابیطس، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے جڑی ہوتی ہے۔
این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 41 فی صد بالغ افراد ٹوتھ ڈیکے میں مبتلا ہیں (جبکہ تقریباً نصف مسوڑھوں کی بیماری کا شکار ہیں) جو سوزش کو خون کی نالیوں اور دیگر اعضا تک پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دن میں دو مرتبہ برش کرنا اور باقاعدگی سے فلاسنگ کرنا مسوڑھوں کی بیماری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل