Monday, February 23, 2026
 

رمضان میں فروٹ چاٹ کی تازگی برقرار رکھنے کے آسان راز

 



رمضان المبارک میں افطاری کی تیاری گھریلو خواتین کے لیے ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے، اور ان تیاریوں میں فروٹ چاٹ کو تازہ اور خوش رنگ رکھنا اکثر ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پہلے سے کاٹے گئے پھل فریج میں رکھنے کے بعد اپنی تازگی اور رنگت کھو بیٹھتے ہیں، جس سے افطار کی ڈش کی کشش متاثر ہو جاتی ہے۔ فروٹ چاٹ کےلیے پھل پہلے سے کاٹ کر رکھنے پر وہ مرجھائے ہوئے اور بے رونق دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرِ غذائیت نے مشورہ دیا کہ پھل کاٹنے کے فوراً بعد انہیں ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کرلیا جائے اور افطار کے وقت ہی اس میں لیموں، چینی، چاٹ مسالہ یا دیگر اجزا شامل کیے جائیں۔ یہ طریقہ پھلوں کی تازگی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔ یہ اہم نکتہ بھی ذہن میں رہے کہ فروٹ چاٹ کےلیے کیلے کو پہلے سے کاٹ کر فریج میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ بہت جلد سیاہ پڑ جاتا ہے۔ پھل نہایت نازک ہوتے ہیں اور اگر ان میں پہلے سے نمک، چینی یا مسالے شامل کردیے جائیں تو وہ پانی چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی اصل رنگت اور ساخت کھو دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہترین طریقہ یہی ہے کہ تمام پھل سادہ حالت میں ٹھنڈے کرکے رکھے جائیں اور افطار سے کچھ دیر پہلے ان میں لیموں، چاٹ مسالہ یا دیگر اجزا شامل کیے جائیں۔ اس آسان احتیاط سے نہ صرف فروٹ چاٹ تازہ اور دلکش نظر آتی ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہتر رہتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل