Monday, February 23, 2026
 

بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 

 



بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ جبکہ سپاہی کرامت کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، شہدا کو ان کے   آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز اور قومی وقار کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہدا کی نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران ، علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز اور سپاہی کرامت نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل