Monday, March 02, 2026
 

عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت

 



الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے، تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن ختم کیا گیا۔ تینوں ٹربیونلز کے مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل