Tuesday, March 03, 2026
 

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے فیصلے جاری

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے تحریری فیصلے جاری کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے، جس کے مطابق توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ پراسکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہم نے رسید سوشل میڈیا پر دیکھی۔ پراسکیوشن کی جانب سے آج تک رسید کا فرانزک ہی نہیں کروایا گیا، ۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں، الیکشن کمیشن یا کیبنٹ ڈویژن میں جمع کروائیں، اس کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کیخلاف الزام تراشی کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی کی افواج پاکستان کیخلاف تقریر یا ثبوت عدالت پیش نہیں کر سکی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے ثابت ہوکہ بانی پی ٹی آئی نے بغاوت پر اکسایا ہو۔ 9 مئی احتجاج، اقدام قتل کے مقدمات میں بھی پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ احتجاج کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ پراسیکیوشن ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے ثابت ہو احتجاج بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے 50 ،50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار، سیکرٹریٹ، کراچی میں سمیت دیگر میں 6 مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل