Loading
بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسٹیج سے طویل وقفہ لینے کی وجہ بھی بتادی۔
مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر بالآخر وضاحت پیش کردی۔
View this post on Instagram
ایک تقریب کے دوران 38 سالہ کامیڈین نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، صحت تھوڑی ہی خراب ہے، بہت زیادہ خراب نہیں۔
ذاکر خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جو انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے کہ میں اسٹیج-20 پر ہوں، ایسی کوئی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیڈی سے لمبے بریک کی کہانی دوستو یہ ہے کہ پچھلے 6 سالوں سے میرے پاس لکھنے کا بہت کام آ گیا تھا جو میں اس حساب سے کر نہیں پا رہا تھا۔
Before its too late : Zakir Khan Steps Back for Health, Announces Long Break #zakirkhan #standup pic.twitter.com/7c2gLUXSkd
— Memer Girl (@Memergirl__) January 20, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر لکھنے والے بھی گھٹیا ہیں، وہ لکھ رہے ہیں کہ قریبی خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے، تو میری فیملی تو ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہے، ہم بھی حیران کہ کس فیملی نے بتادیا۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو ذاکر خان نے ‘پاپا یار’ کے عنوان سے دورے میں حیدرآباد میں لائیو شو کے دوران اعلان کیا کہ وہ طویل چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اس اعلان کے بعد وہ ویڈیو کلپ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل