Loading
امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی گئی ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی تعیناتی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایلیٹ 82nd Airborne Division کے ہیڈکوارٹر کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق فوجی عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک بریگیڈ کو 18 گھنٹوں کے اندر کسی بھی مقام پر تعیناتی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرق وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔
دوسری جانب سروے رپورٹس کے مطابق امریکا میں بڑی تعداد میں شہری ایران کے خلاف زمینی فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس اقدام کے حامی جبکہ تقریباً 60 فیصد اس کے مخالف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل