Loading
مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مزید 90 پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
غیر یقینی صورتحال اور فضائی راستوں میں ممکنہ خطرات کے باعث کئی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر محدود کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سترہ روز کے دوران پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی آمد و رفت شدید متاثر رہی ہے۔ اس عرصے میں مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔
لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین اور ایران سمیت دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں صورتحال بہتر ہونے تک پروازوں کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل