Loading
سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر کمارا دیسانایاکے نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے اور انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم سری لنکن حکومت نے اس درخواست کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔
صدر کے مطابق ملک کی خودمختاری اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی جنگ میں عملی شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اتحادی ممالک کی جانب سے مدد نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل