Wednesday, March 25, 2026
 

نئی نویلی دلہن کو انسانیت سوز تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے نئی نویلی دلہن کو تشدد کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ نئی نویلی دلہن کو تشدد کرکے قتل کرنے کا مقدمے میں ملزمان موہن اور مصری کی درخواست ضمامت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم موہن اور مصری کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شانتی کو اس کے شوہر نے شادی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتولہ 20 دن کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ مقدمے میں نامزد ایک ملزم وکیو پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے۔ مرکزی ملزم اشوک جیل میں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل