Sunday, March 29, 2026
 

پی ایس ایل 11: آخری اوور میں کیا ہوا؟ سکندر رضا کا اہم بیان

 



لاہور قلندرز کے سکندر رضا کہتے ہیں آخری اوور میں کیا ہوا اس سے متعلق علم نہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ امپائرز حقیقت بتائیں گے کہ میچ کے آخری اوور میں کیا ہوا۔ واضح رہے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں امپائروں نے گیند کی حالت خراب ہوجانے کی صورت میں گیند تبدیل کر دی تھی۔ گیند تبدیل کرنے ساتھ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی عائد کی تھی جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل