Loading
ایران کی فضائی دفاعی افواج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں امریکی ساختہ ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فضائی دفاعی نظام نے بغیر پائلٹ کے طیارے کو کامیابی سے ٹریک اور نشانہ بنایا، جو جارح امریکی و صہیونی افواج کا تھا، تاہم اس ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں پاسداران انقلاب نے خرم آباد میں دو مزید "آربیٹر" ڈرونز کو روکا اور تباہ کردیا، ڈرونز کو مشترکہ قومی دفاعی نیٹ کے تحت کام کرنے والے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے شناخت کرکے ناکارہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تازہ ترین انٹرسیپشن کے ساتھ ہی امریکا اور اسرائیلی جارحیت کے دوران دشمن کے تباہ کیے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد تقریباً 140 ہو گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ تنازع کے دوران مار گرائے گئے دشمن کے جدید لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی دہرے ہندسوں کے قریب پہنچ رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل