Monday, March 30, 2026
 

’پاکستان آئیڈل‘ ایک بار پھر تنازع کی زد میں، فوٹوگرافر نے قانونی کارروائی شروع کردی

 



مقبول رئیلٹی شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، جہاں اس بار معاملہ قانونی جنگ تک جا پہنچا ہے۔ طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والا یہ شو پہلے بھی تنازعات میں گھرا رہ چکا ہے اور اب ایک نئے تنازع نے اسے دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ اس شو میں معروف فنکار فواد خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور راحت فتح علی خان بطور ججز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم شو کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ تنازعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر احسن قریشی کی جانب سے سامنے آیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ شو اور اس کے منتظمین نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی خدمات کے عوض ادائیگی نہیں کی گئی، جس کے باعث انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احسن قریشی کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں شو کے خلاف ہرجانے کا کیس بھی دائر کر دیا ہے، تاہم فی الحال وہ مزید تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور انصاف کے لیے عدالت پر انحصار کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان آئیڈل کسی تنازع کا شکار ہوا ہو، اس سے قبل بھی شو مختلف مسائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہ چکا ہے، اور اب یہ نیا قانونی تنازع اس کی ساکھ پر ایک اور سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل