Loading
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مقبول باقر پر ہونے والے حملہ کیس میں انہیں گواہی کے لیے طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں سابق جسٹس اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ ہونا تاحال باقی ہے۔
جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے ملزمان معصوم عرف بلا، یاسر اور معاویہ کو عدالت پیش کیا۔ ملزمان نے جون 2013ء میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ سندھ ہائیکورٹ آ رہے تھے۔
خوفناک حملے میں جسٹس مقبول باقر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس حملے میں جسٹس مقبول باقر سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل