Loading
امریکہ ایران جنگ بندی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا اہم وڈیو بیان سامنے آگیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی پر ایرانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت نے عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، پوری پاکستانی قوم مبارک آباد کی مستحق ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے گلف میں جاری کشیدگی کو نارملائز کیااور بڑی کامیابی حاصل کی، امریکہ اسرائیل کے پپٹ کے طور پر کام کررہا ہے، صہیونی دنیا بھر میں امریکہ کو استعمال کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں باضمیر انسان امریکی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے، پاکستان کو سب کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھنے ہیں اور باہمی تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے، ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا عمل شروع کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ آزاد تجارت اور ملکی گیس و پیٹرول کی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ، ایران کو شامل کیا جائے اور خلیجی ممالک رضاکارانہ شریک ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ خلیجی ریاستوں کا تحفظ نہیں کرسکتا، خلیجی ممالک میں امریکی اڈے اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں۔ انسانیت کے تحفظ کے لیے چین، روس کو آن بورڈ لیکر بلاک قائم کیا جائے۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی دہشگردی قابل مذمت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل