Monday, April 13, 2026
 

پنجاب حکومت کے بائیکرز سبسڈی منصوبے میں بڑی پیشرفت

 



پنجاب میں کتنے بائیکرز کو پنجاب حکومت کتنے ارب کی سبسڈی دے گی، تفصیلات سامنے آگئی۔ ذرائع ایکسائز کے مطابق پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی کے لیے محکمہ پنجاب خزانہ پنجاب سے 24 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے بائیکرز سبسڈی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب جاری کرے گا۔ صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ  بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 سبسڈی دے گی۔ پنجاب حکومت کی بائیکرز سبسڈی کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، 1980 سے اب تک پنجاب میں موٹر سائیکل پانچ کروڑ تک رجسٹرڈ ہیں۔ پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل