Loading
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر ایف پی وی (FPV) ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں کی گئی جہاں گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جدید سہولیات سے لیس ایف پی وی ڈرون نے سرحدی علاقے میں اُڑان بھری اور اسرائیلی فوج کی گاڑی کے قریب پہنچا جہاں سے اہلکار انخلا کر رہے تھے۔
ایف پی وی ڈرون نے بھاگتے ہوئے 3 اسرائیلی فوجیوں کا تعاقب کیا اور انھیں نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایسے ہی ایک واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے اسرائیلی فوجیوں کو بھی اسی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
Why’d all 3 guys run in the same direction? New Hezbollah FPV drone video released pic.twitter.com/jIJNGkGPSX
— Ryan Grim (@ryangrim) May 5, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کا مقصد اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو روکنا اور سرحدی علاقوں میں اپنی جوابی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں ایسے حملوں کے بارے میں اسرائیل اکثر کہتا رہا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل