Loading
خود کو کسٹم افسر ظاہر کر کے شہریوں سے نوسربازی اور لوٹ مار کرنے والے جعلی اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ارسلان علی شہریوں کو خود کو کسٹم افسر ظاہر کر کے دھوکا دیتا اور ان سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا تھا۔ ملزم ماضی میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم سے شناخت طلب کی گئی، تاہم وہ پولیس کو زیادہ دیر تک چکمہ نہ دے سکا اور گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل