Saturday, July 06, 2024
 

آج کا دن کیسا رہے گا

 



حمل:
21مارچ تا21اپریل

نمود و نمائش کے چکر میں آج آپ اپنا بجٹ خراب کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

نئی سواری خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم باآسانی واپس مل سکتی ہے اپنی شریک حیات یا شریک سفر کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیںتاکہ گھریلو حالت ڈسٹرب نہ ہوں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر قسم کے حالات کا جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اگر آپ اندھا دھند میدان میں کود پڑے تو ناکامی آپ کا مقدر بنے گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

رشتے داروں سے محتاط رہیں آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں کسی بھی قسم کی جلد بازی سے کئے گئے کام عمر بھرپچھتاوے کا باعث بن سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے آپ کو مصروف رکھیں فارغ انسان کا دماغ فضول سوچوں کا مرکز بنا رہنا ہے لہٰذا وقت گزاری کیلئے چھوٹا موٹا کام کرتے رہنا آپ کیلئے بہتر ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

محبوب سے آج کے دن وفاداری کی امید رکھنا آپ کے لئے کسی طور بھی بہتر ثابت نہیں ہو سکے گا، سفر سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ سیاست سے منسلک افراد کنٹرول میں رہ کر فیصلے کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

امپورٹ ایکسپورٹ کابزنس کرنے والے حضرات اپنے کاروبار کو بلندی تک لے کر جانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں نزدیکی سفر کے نتائج خاطر خواہ حاصل ہوںگے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

تعمیراتی بزنس سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو عروج دے سکتے ہیں البتہ سیاست سے دور رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

والدین کی جانب سے اچانک خوشی حاصل ہو سکتی ہے ہوسکتا ہے کوئی وراثتی معاملات آپ کی منشاء کے مطابق حل ہو جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے ذہن کو اپنے کام میں لگائیں بجائے اِدھر اُدھر کے کاموں میں وقت ضائع کرنے کے، دوستوں سے محتاط رویہ اپنائیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا کوئی دوست آپ کو فضول قسم کی الجھن میں الجھا سکتا ہے آج اپنے ان نام نہاد دوستوں سے ہوشیار رہیں تو بہتر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل