Loading
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کے لیے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔
کالعدم انتشاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورشرپسند عناصرکا پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا سے گٹھ جوڑایک بارپھرآشکارہوگیا ۔ شرپسند سیاسی عناصرکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کوسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے لگے ۔
بھار ت کا گودی میڈیا حسبِ وتیرہ ان پر تشدد ، پرانی اور جعلی وڈیوز کو منظم انداز میں مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔ بھارتی گودی میڈیا نےکراچی کے احتجاج کی پرانی ویڈیوز چلا کر آزاد کشمیرکی جعلی منظرکشی کی تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکے۔
حکومتِ آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت ممنوع قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا ’عوامی مزاحمت‘ کا پروپیگنڈا کرتا رہا۔ کچھ ملک دشمن بھگوڑے یوٹیوبرز اور مخصوص سیاسی جماعت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایما پرگودی میڈیا کے ساتھ مل کرپاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں ۔
بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے ظاہرہوتا ہے کہ اس منظرنامے کے پیچھے بھارت اور کالعدم کمیٹی کا گٹھ جوڑ ہے۔ شرپسند افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر جعلی اور اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارتی حمایت اور گودی میڈیا پروپیگنڈا سے ثابت ہوگیا کہ یہ انتشاری کمیٹی محض احتجاج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں بیرونی فنڈنگ اور سازش بھی واضح ہے۔ انتشاری کمیٹی کے مطالبات کا بہانہ بنا کر بھارت فائدہ اٹھانا اور فساد پھیلانا چاہتا ہے اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اس لیے وہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ آزادکشمیر کے غیورعوام کو چاہیے کہ پر امن رہ کر بیرونی ایما پر چلنے والے عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل