Thursday, June 11, 2026
 

پاکستان فٹبال کی تاریخی فتح نئی، کامیابیوں کا آغاز ہے

 



صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیتنا بڑا سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف ایف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر انکا مشکور ہوں، قومی فٹبال ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا۔ ایک سال میں پاکستان فٹبال نے غیرمعمولی ترقی کی۔ محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام مل گیاکہ پاکستان فٹبال میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قومی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹبالرز کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ مشکلات کے باوجود پاکستان فٹبال نے ترقی کی نئی مثال قائم کی۔ پی ایف ایف صدر کا کہنا تھا کہ قومی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل