Sunday, July 07, 2024
 

کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو جھوٹی یقین دہانی، لوڈشیڈنگ اور رات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری

 



کراچی: حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرانے کے باوجود کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نہ کم کیا اور نہ ہی رات 12 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو رات جاگ کر گزانا پڑ رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 12 سے 14 گھنٹے تک ہے جبکہ فنی خرابی کیبل فالٹ کی وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹوں سے بند رہنے کی شکایت بھی موصول ہورہی ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے حد دورانیہ 10 گھنٹۓ تک ہے

ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے وزرا اور کمشنر کراچی کو کے الیکٹرک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں لہذا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم اس کے باجود شہر میں بے دریغ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے، کیبل فالٹ اور فنی خرابی کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری دن اور رات اذیت میں مبتلا ہیں۔ سندھ حکومت کے وزیروں نے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی تھی اور کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں بدترین لوشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے معمول بن چکے ہیں۔

شہر میں سب سے زائد اذیت ناک صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی فراہمی بند کی جاتی ہے جس سے  شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھتے ہیں۔

کراچی  کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاون، اورنگی ٹاون، کورنگی، لانڈھی، ملیر، محمود آباد، لیا قت آباد، نیوکراچی، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، لیاری، کیماڑی، گلشن حدید سمیت دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے شہر میں لوڈشیڈنگ کا حد دورنیہ 10 گھنٹے ہے، کیبل فالٹ اور دیگر فنی خرابی کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل