Wednesday, June 17, 2026
 

سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے

 



عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت  100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 85روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 685روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 6 روپے کی کمی سے 7 ہزار 503 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 05روپے کی کمی سے 6 ہزار 391روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل