Loading
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون مصباح کے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے اس کے شوہر سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ 12 جون کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11-D میں پیش آیا تھا جہاں مصباح کو اس کے والدین کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم سلمان نے گھریلو تنازع کے باعث اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر مقتولہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مصباح جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ابوبکر کی مدعیت میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا جس میں شوہر سلمان اور اس کے چار نامعلوم ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل