Saturday, June 27, 2026
 

حکومت نے مٹی کا تیل سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری

 



حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں حالیہ کمی کے بعد صارفین کو مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  پیٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل