Tuesday, July 07, 2026
 

پبی میں فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

 



پبی کے علاقے جنگل کورونہ میں گھریلو تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جہاں بیٹوں کی فائرنگ سے باپ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان بھائی بھی مارے گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو میاں راشد شہید اسپتال پبی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل